تازہ ترینعلاقائی

مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا بہیمانہ قتل

مظفرآباد(مانیٹرنگ سیل) کشمیرکے دارلحکومت مظفرآباد میں سگی بھتیجی اور اس کے شوہر نے چھریوں کے وارکرکے پھوپھی پھوپھا اور ان کے دوبچوں کو قتل کر دیا ۔۔ پندرہ سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔مظفرآباد کے نواحی علاقے سید پورکے گاؤں دنول میں یہ سنسنی خیز واردت ہوئی،ملزم شریف نے اپنی بیوی مصباح کے ساتھ مل کر تینتالیس سالہ محمد اقبال،پینتس سالہ شہنازبی بی ۔۔ ان کے دوبچوں بارہ سالہ عظمیٰ اورتیرہ سالہ ناصر کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔۔ پندرہ سالہ منزہ شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچ گئی۔ ملزم جوڑے اوراس کے دوست کو پڑوسیوں کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم شریف نے ایک سال پہلے مقتول محمد اقبال کی بہن یاسمین سے شادی کی تھی۔۔ کچھ عرصے بعد۔۔اقبال کی بیوی کی بھتیجی مصباح سے چکر چلا کراس سے بھی شادی کرلی۔۔ کل رات دونوں میاں بیوی اقبال کے گھرآئے اورپورے گھرانے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔۔ ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول اقبال نے اس سے پچاس ہزارروپے لیے تھے۔۔ جوواپس نہیں کرررہاتھا۔۔ وہ انہیں ڈرانے دھمکانے گیا تھا اورغصے میں اقبال اوراس کے بال بچوں کو قتل کردیا ۔۔ ملزم میاں بیوی کو تو پڑوسیوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا تھا جبکہ شریف کے دوست غلام محی الدین عرف بلا کو مظفرآبادپولیس نے لاہور فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  داؤد خیل:جنرل ثناء اللہ نیازی شہید کی تیسری برسی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ منائی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker