تازہ ترینعلاقائی

مظفرگڑھ: سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ سیل) مظفرگڑھ میں شک کی بنیاد پر سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد ۔ ریڑھ کی ہڈی توڑ ڈالی خاتون کو نیم مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ خواتین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف ملک میں نئے نئے قوانین بھی بن رہے ہیں۔ مظاہرے بھی ہوتے ہیں مختلف فورم پر آواز بھی اٹھائی جاتی ہے ،مگر خواتین پر بیہمانہ تشدد کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا ۔ عورت پر ظلم کا تازہ واقعہ پیش آیا مظفر گڑھ کے نواحی علا قے خان پور بگا شیر ، بستی ماھڑہ نشیب میں گزشتہ شب شک کی بنیاد پر دو بچوں کی ماں 24 سالہ گلناز کو سسر ال والوں نے ڈنڈوں اور ہنڑ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم سلاخوں سے جسم کو داغا گیا مگر ظلم یہاں بھی ختم نہیں ہوا اس کے بعد گلناز کو نیم مرد ہ حالت میں اسکے ماموں نصیر احمد کے گھر کے سامنے پھینک دیا گیا ۔ گلناز کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گلناز کی والدہ اور ماموں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی طرف سے قانونی کاروائی کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔تاہم تھانہ صدر کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  مقبول نہیں معقول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker