پاکستانتازہ ترین

مظفرگڑھ :جمشید دستی کے بھتیجے نے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ سیل) دین پور کے علاقے میں ایک نوجوان نے20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شہریوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔  دین پور کے علاقے میں نوجوان ناصر دستی نے 20 سال کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ لڑکی کی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم قومی اسمبلی کے رکن کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر دستی ایم این اے جمشید دستی کا بھتیجا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مظفر گڑھ میں ہی ایک لڑکی آمنہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، نے انصاف نہ ملنے پر پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ فالج کہیں زندگی مفلوج نہ کردے ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker