تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:قائد تحریک زبیر احمد بھٹی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزورمذمت

dg khanڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے) تحریک عوامی انقلاب کے ضلعی صدر شیخ محمد اعظم نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد تحریک زبیر احمد بھٹی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں چند شر پسند عناصر جن کی سر پرستی سردار اور جاگیر دار کہلانے والے کر رہے ہیں یہ شہر کے اندر امن کوختم کرنا چاہتے ہیں اس طرح کی حرکتیں شہر یک امن کو خراب کر سکتی ہیں اب سرداری نظام نہیں چلے گا ہر انسان کو جینے کا حق ہے اور اپنے حقوق کی خاطر جنگ جاری رکھیں گے حکمرانوں کی غلط پالیساں شہر کے امن کو ختم کرنا چاہتی ہیں پوری انتظامیہ حکمرانوں کے اشعاروں پر چل رہی ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کرنے سے شہر ڈیرہ غازیخان میں امن ختم ہو سکتاہے پر امن زندگی گزارنے کے لیے حکمرانوں اور انتظامیہ کی غلط پالیسوں کو ختم کرنا ہوگا غنڈہ گردی ختم کرنا ہوگی اس موقع پر تحریک عوامی انقلاب کے سینئر رہنماؤں ، عبدالرزاق وڈانی، ملک فیاض انجم، حسن کھوسہ، غلام رسول کھوسہ، اظہر خان سدوزئی، حفیظ اللہ ، رمضان باغڑی ، شیخ محمد اسماعیل ، ملک راشد، ملک ارشد، حماد بھٹی، یعقوب بھٹی، ملک عنصر عباس جاوید، چوہدری مخدوم عنصر میؤ بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : مکان سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد، 3 روزپہلے قتل کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker