بین الاقوامیتازہ ترین

برما میں بدھ مت پیروکار مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، برطانوی میڈیا

میانمار(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برما میں بدھوں کےہاتھوں مسلمانوں کاقتل عام جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران 30 سے زائد مسلمانوں کوقتل کیا جا چکا ہے۔  برما کی ریاست رخائن میں چند دنوں کے دوران بدھوں کے حملوں میں 30 سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب یہ خبر پھیلی کہ متعدد مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد پر فرار ہونے کی کوشش میں قتل کیا گیاہے اور مقامی بدھوں نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے ایک گاؤں میں بدلے کی کاروائی میں حصہ لیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے میانمار حکومت کو بدھ مت پیروکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق تمام رپورٹیں غلط ہیں۔ واضح رہے کہ 2012میں بھی اسی ریاست میں مسلم کش فسادات میں سیکڑوں مسلمانوں کو قتل اور ہزاروں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button