تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد: ن لیگی رہنما درخواست باز کے خلاف علما اور شہریوں کا احتجاج

ہارون آباد(بیو رو چیف)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءصوفی محمد یعقوب قریشی المعروف” درخواست باز”کی طرف سے ٹی ایم اے ہارون آباد کی ملکیتی کروڑوں روپے کی عمارت پر قبضہ کرنے اور مسجد "یارسول اللہ”کی انتظامیہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پریشر سے ناجائز مقدمہ درج کروانے کے خلاف علماءاکرام اور شہریوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مر کزی جامع مسجدسے شروع ہو کر بلدیہ روڈ،قائد اعظم روڈسے ہوتی ہوئی مین بازار فوارہ چوک پہنچی جہاں مقر رین حافظ محمد عمران ،قاری آصف قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد ” یارسول اللہ”سے ملحقہ ٹی ایم اے ہارون آباد کی کروڑوں روپے مالیت کی چونگی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءصوفی یعقوب قریشی المعروف "درخواست باز”نے محض 500روپے میں کرایہ پر حاصل کی ہوئی تھی کہ ٹی ایم اے نے حسب ضابطہ 8000روپے سکیورٹی کے عوض 2000روپے ماہوار پر "یارسول اللہ "مسجد انتظامیہ کے صدر محمد صابر کو دی دے گئی مگر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءصوفی یعقوب قریشی نے مسلم لیگ (ن) کا ناجا ئز فائدہ اٹھا کر مسجد کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ سٹی ہارون آباد میں ڈکیتی کا ناجائز جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا جس کے خلاف شہریوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاءنے بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”چونگی کی جگہ مسجد یارسول اللہ کو دی جائے ۔جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے وغیرہ درج تھے ۔ریلی کے شرکاءنے صوفی یعقوب قریشی ،سابق چیئر مین بلدیہ ارشد خان اور چیئر مین عشر زکواة کمیٹی ہارون آباد شوکت KKکے خلاف شدید نعرے بازی کی بعد ازاں ریلی کے شرکاءنے ہارون آباد فورٹ عباس اور ہارون آباد ،لاہور اور فیصل آباد روڈ کو دو گھنٹے سے زائدٹائر جلا کر بلا کے کےے رکھا اس دوران ڈی پی او بہاولنگر عبدالحمید کھوسہ اچانک گزر گئے اور رکنا گوارہ ہی نہیں کیا جبکہ تھانہ سٹی ہارون آباد کی بھاری نفری ایس ایچ او بشیر احمد پہلوان کی نگرانی میں موجود تھے واضع رہے کہ صوفی یعقوب قریشی کی طرف سے مسجد "یارسول اللہ”کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر ہارون آباد میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور شہری مذہبی حلقے سراپا احتجاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ڈی سی او عید میلادالنبی کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker