پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کےراجہ افضل اپنے دو بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

Raja-Afzalکراچی(نامہ نگار)  پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نواز گروپ کے سے تعلق رکھنے والے راجا افضل نے اپنے بیٹوں ارکان قومی اسمبلی راجا صفدر اور راجا اسد سمیت وفاقی حکمران جماعت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں بھائی مشرقی صوبے پنجاب کے شہر جہلم کے حلقہ این اے 62اور این اے 63سے قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ راجا افضل 1985ء سے ن لیگ کے کارکن تھے، انہوں نے دونوں بیٹوں کے ساتھ جنوبی صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرکے پارٹی بدلنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور وفاقی وزیر خورشید شاہ بھی موجود تھے۔ راجا افضل نے ن لیگ چھوڑنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف بولنا نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری 1988ء میں میرے ساتھی رہے ہیں۔ فریال تالپور نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تو شروعات ہے،الیکشن سے پہلے ن لیگ کے کئی افراد پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بڑی اور مقبول جماعت ہے لوگ اس میں مرضی سے شمولیت اختیار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے لیے بہت سے کام کیے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، ہم نے ملکی مفاد اور استحکام کےلیے مفاہمت کی پالیسی جاری رکھی، ہمارے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور راجا افضل کے خاندان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا کہ ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں بھائیوں نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنےکے خدشہ کے پیش نظر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں  یوم مزدوروں پرسیاسی بیانات اور انقلابی تحریکیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker