پاکستانتازہ ترین

ن لیگ نے احتساب قانون کا نیا مسودہ مسترد کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے احتساب سے متعلق نئے مسودہ قانون کو مسترد کردیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں ان کی جماعت کسی صورت کمزور احتساب بل کا حصہ نہیں بنے گی۔ نئے احتساب بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے تئیں ایک اور کوشش کی اور اس مقصد کے لیے خورشید شاہ ،نوید قمر اور فاروق ایچ نائیک نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے پنجاب ہائوس جاکر ملاقات کی ۔ جس میں ترمیم شدہ احتساب بل کا مسودہ پیش کیا گیا ۔ یہ ملاقات محض گفتن اور نشستن تک محدود ہی رہی اور مذاکرات میں شریک مسلم لیگ ن کے ان رہنمائوں نے کوئی واضح جواب نہ دیا لیکن شام کے وقت پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے دو ٹوک انداز میں کہہ دیا کہ ان کی جماعت کسی صورت کمزور احتساب بل کا حصہ نہیں بنے گی ۔چوہدری نثار نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ الیکشن نگراں حکومت نے کرانے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ مشاورت کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما بڑے ارمان لے کر پنجاب ہائوس گئے تھے لیکن چوہدری نثار علی خان کی گھن گھرج نے سارے ارمانوں پر اوس ڈال دی بظاہر مسلم لیگ ن محاذ گرم رکھنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈکیتی کی واردات میں شہری کو قتل کرنے والے گروہ کے ملزمان بے نقاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker