پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن نے انتخابی منشورکااعلان کردیا

nawaz sharifلاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آئی تو مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے اور کوئلے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر 2 سال میں توانائی بحران ختم کردیں گے ۔ ن لیگ کے انتخابی منشور میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریفارمز کی جائیں گی اور تعلیم کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ اقتدار میں آکر 6 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک اندھیروں میں چلاگیا۔نواز شریف نے کہا کہ جے ایف تھنڈر طیاروں کا معاہدہ ہمارے دور میں ہوا، معاشی استحکام کے لئے نئی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button