لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق سینیٹرطارق عظیم نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ ذرائع کے مطابق طارق عظیم کل میاںنواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کریں گے جہاں وہ ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ یادرہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے بھی پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم اب طارق عظیم بھی پارٹی قیادت سے نالاں نظرآرہے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.