تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:اب جھوٹ اور شعبدہ بازی کی سیاست نہیں چلے گی ، رانااسحاق

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) حلقہ این اے 141سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں اور صوبائی اسمبلی چوہدری محمود انور نے اپنے مرکزی کیمپ امن میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آپ نے ووٹ دیکر ہمیں بھاری اکثریت سے منتخب کیا ہے انشاء اللہ عوامی مسائل حل کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیکر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں ہرگز ہرگز مایوس نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی مسلم لیگ ق ا ور انکے اتحادیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے ۔ اب جھوٹ اور شعبدہ بازی کی سیاست نہیں چلے گی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وزیر اعظم بن کر ملک او رقوم کی تقدیر بدل دیں گے اور عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے گا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ، سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، مدثر بٹ، پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker