تازہ ترینعلاقائی

این اے 144اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ایک وکٹ گر گئی ۔این اے 144اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار،الیکشن ٹربیونل نے حلقہ میں دوربارہ الیکشن کا حکم دے دیا ،محمد عارف چوہدری کے خلاف آزاد امیدوار فیاض احمد غوری نے کیس دائر کر رکھا تھا تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس زاہد محمود نے این اے 144اوکاڑہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری کوجعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،محمد عارف چوہدری کے خلاف آزاد امیدوار فیاض احمد غوری نے جعلی ڈگری رکھنے کا کیس کیا تھا ۔یاد رہے کہ نااہل ہونے والے رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے 2008کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر بطور امیدوار قومی اسمبلی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر اس وقت کے مخالف امیدوار سابق وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال (م) نے جعلی ڈگری پر اعتراض داخل کیا تھا جس پر عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے جس کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لے سکے تھے ۔جس کے بعد 2013کے عام انتخابات میں محمد عارف چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بطورا میدوار وقومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے *

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید پر جوتے کا ناکام وار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker