تازہ ترینعلاقائی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں ری الیکشن خونی رشتوں کے لئے کڑا امتحان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں ری الیکشن خونی رشتوں کے لئے کڑا امتحان ،سپریم کورٹ کے فیصلہ نے ایم پی راجہ فیصل زمان اور یوسف ایوب خان کو ایک مرتبہ پھر مشکل میں ڈال دیا،پارٹی وابستگیوں کو دیکھتے ہوئے اگر کھل کر مخالفت کرتے ہیں تو خونی رشتوں میں دراڑیں پڑنے کا امکان ہے،خونی رشتوں کی پاسداری یا پارٹی وفاداریاں این اے 19 میں ری الیکشن نے سیاسی فضاء میں ہلچل مچا دی،تفصیلات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے عمر ایوب خان کی نشست پر سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کے بعد مقامی سطح پر سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ہے ایک طرف عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر زمان کے بھائی راجہ فیصل زمان ہیں تو دورسری طرف یوسف ایوب خان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے انکے کزن عمر ایوب خان اپنی نشست کا دفاع کرنے کے لئے الیکشن دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں،موجودہ سیاسی دنگل دونوں خاندانوں نے لئے ایک آزمائش بن چکا ہے ، اب اگر پارٹی وفاداری کو نبھائیں تو خونی رشتے ناراض ہوجاتے ہیں ، الیکشن میں مسلم لیگ ن کے عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر راجہ عامر زمان مجؓوط امیدوار کے طور پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ فیصل زمان اور پی ٹی آئی کے یوسف ایوب خان کا ایک مرتبہ پھر کڑا امتحان شروع ہوچکا ہے ،اقتدار کی جنگ میں کون کیا کھوئے گا اور کیا حاصل کرے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر سیاسی طور پر حلقہ این اے19 لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،بلاشبہ ان سیاسی افراد کے فیصلے سیاسی منظر نامے پر سو فیصد اثر انداز ہونگے ،الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد سیاسی منظر نامہ کیا رخ کرتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا،ادہر حلقہ این اے 19 میں دوبارہ الیکشن نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے،حلقہ کی کئی اہم سیاسی شخصیات جن میں قابل زکر نام سابق ایم این اے سردار مشتاق،میجر (ر) جمیل کیانی،بابر نواز خان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ اعجازاختر کے ہیں نے بھی الیکشن لڑنے کے لئے صف بندی کرلی ہے ،اور دوستوں سے مشاورت کا عمل شروع ہے۔سیاسی بیٹھکیں سج گئیں ہیں اور افطار و ڈنر کی تقاریب زور شور سے جاری ہیں،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker