تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم :نعت خواں کو محفل میلاد میں جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)معروف نعت خواں کو محفل میلاد میں جاتے ہوئے چار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ،قاری لطف اللہ سے موٹر سائیکل ،نقدی ،موبائل فو ن اور ویسکوٹ تک ڈاکوؤں نے لوٹ لی ،تشددکرکے شدید زخمی کردیا ،بر ہنہ حالت میں باندھ کر فصلوں میں پھینک دیا ،پولیس واقعہ سے لاتعلق مقدمہ درج نہ ہوسکا ،تفصیلات کے مطابق ملکی سطح کے معروف نعت خواں قاری لطف اللہ گزشتہ شب اپنی موٹر سائیکل پر مقامی نعت خوانی کی محفل میں جارہے تھے کہ انھیں کوٹ امین شاہ کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے روک کر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ڈاکوؤں نے ان کی موٹر سائیکل ،نقدی رقم اور موبائل فون چھین لئے اور ویسکوٹ تک اتروالی بعدازاں انتہائی بے حسی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں نیم برہنہ حالت میں باند ھ کر فصلوں میں پھینک دیا اور باآسانی فرار ہوگئے افسوسناک واقعہ پر شہریوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی اور شہر کی مذہبی وسماجی تنظیموں نے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف سے اس سنگین واردات کو فوری ٹریس کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف پولیس ذرائع نے نہ صرف واردات بارے لاعلمی کا اظہار کیا ہے بلکہ تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: کروڑوں کی زمینیں اور جعلسازی دھوکہ دیہی قبضہ مافیاء کے سرغنہ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker