تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پاکستان کے محافل نعت کے مشہور کمپیئر افتخار احمد رضوی کو ساتھیوں سمیت ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے محافل نعت کے مشہور کمپیئر افتخار احمد رضوی کو ساتھیوں سمیت ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون چھین لئے گئے،افتخار احمد رضوی اوکاڑہ میں منعقد ایک محفل نعت سے فارغ ہوکر ساتھیوں سمیت اپنے گھر جارہے تھے پولیس کی دھکا سٹارٹ گاڑی دو کلومیٹر کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرکے جائے وقوعہ پر پہنچی فتح پور اور بنگلہ گوگیرہ کے درمیان فیصل آباد روڈ پر ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج، انجمن تاجراں گوگیرہ نے تھانہ کے سامنے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سالگرہ کا کیک کاٹا جس میں خوشی کے لمحات کی بجائے غم و غصہ و احتجاج دیکھنے کو ملا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان محافل نعت کے مشہور کمپیئر افتخار احمد رضوی اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چک نمبر27فور ایل میں ایک محفل نعت سے فارغ ہونے کے بعد ہمراہ سید عمران شاہ، محمد جعفر سلطان اور محمد رحمان کار نمبریLEE-4893پر سوار ہوکر اپنے گھر شاہ کوٹ جارہے تھے کہ جیسے ہی وہ فتح پور شریف کے قریب پہنچے تو فصلوں کی اوڑھ میں چھپے تین نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے کار کے ٹائر برسٹ کردیئے جس سے کار رک گئی۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سواروں سے25ہزار روپے نقدی پانچ موبائل فون چھین لئے اور ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس تھانہ گوگیرہ کی موبائل ون دھکا سٹارٹ گاڑی تھانہ سے دو کلومیٹر کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرکے جائے وقوعہ پر پہنچی۔اہل علاقہ نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف فیصل آباد روڈ بلاک کردی جو بعد میں مزاکرات کرنے کے بعد کھول دی گئی۔ عوامی احتجاج کے دوران انجمن تاجراں گوگیرہ نے تھانہ گوگیرہ کے سامنے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سالگرہ کا کیک کاٹا جس میں خوشی کے لمحات کی بجائے غم و غصہ اور احتجاج دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر تاجران کے عہدیداران نے صحافیوں کو بتایا کہ اس علاقہ میں گزشتہ ایک سال سے ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ نے علاقہ کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے پولیس ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ناسا کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker