شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سکھر(پاک نیوز) سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 9 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے اہلخانہ سے ملاقات اور گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت دے دی۔ نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے خورشید شاہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے نیب حکام سے خورشید شاہ پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے شواہد طلب کیے تاہم شواہد نہ لانے پر نیب حکام کو آدھے گھنٹے میں شواہد لانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آدھے گھنٹے تک ملتوی کی، تاہم آدھے گھنٹے بعد نیب کی جانب سے شواہد پیش کرنے پر نیب نے خورشید شاہ کا 9 روز کا جسمانی ریمانڈ دے کر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  اب ساون برسے گا

What is your opinion on this news?