شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب کووارننگ پروزیراعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نیب کووارننگ پروزیراعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کیخلاف کارروائی کیلئےدرخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نےنیب کے خلاف بیان بازی کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں گوہرنوازایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب آزاد اورخود مختار ادارہ ہے۔ قانون کےتحت نیب کوکسی بھی شخص ،انتظامی اورسیاسی عہدیدار کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کامکمل اختیار ہے۔ نیب اس وقت ملک بھر میں کرپشن کیخلاف سرگرم ہے، جس کی سیاسی رہنماؤں،بیوروکریٹس اور کاروباری شخصیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ درخواست گزار نے مزید موقف اختیارکیاکہ وزیر اعظم نےاپنے اختیارات سے تجاوز کرتےہوئے کرپشن سےنمٹنے والےادارے نیب کوتنبہیہ کی جو ملکی قوانین تسلیم نہ کرنےاورنیب کےمعاملات میں براہ راست مداخلت کےمترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کا حکم دیا جائے اورنیب کے خلاف بیان بازی کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  محمد رفیع کوہم سے بچھڑے 33 برس بیت گئے