پاکستانتازہ ترین

نیب عدالت نے شریف برادران کو 28 جولائی کوطلب کرلیا

راولپنڈی(بیوروچیف)نیب عدالت نے تین ریفرنسزکھولنے کی درخواست پرشریف برادران کو 28 جولائی کیلیے نوٹس جاری کردیے۔راولپنڈی کی نیب عدالت کے جج عبدالخالق نے شریف برداران کے خلاف ریفرنس کھولنے کیلیے دائردرخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ شریف برادران مقررہ تاریخ پراپنے موقف سے آگاہ کریں۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ شریف برداران کے خلاف حدیبیہ پیپرمل، اتفاق فاؤنڈری اوررائیونڈ اثاثہ جات کے خلاف ریفرنس دوبارہ کھولا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران کے خلاف ریفرنس پہلے بھی دومرتبہ ملتوی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker