اسلام آباد( بیورورپورٹ ) نیب کے ترجمان نے گزشتہ روز مختلف اخبارات میں چیئرمین نیب کے حوالے سے پلاٹ الاٹ ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ترجمان نے اس خبر کو غلط رپورٹنگ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب چیئرمین نیب کو پلاٹ الاٹ ہی نہیں ہوا تو اس کی مالیت کا تعین 10کروڑ کیسے لگایا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے اپنی انٹائٹلمنٹ کو استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو ایک درخواست دی ہے جس پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی پلاٹ الاٹ ہوا ہے۔
You must be logged in to post a comment.