تازہ ترینعلاقائی

سابق وفاقی وزیر نبیل گبول گاڑی پر دستی بم حملے میں بال بال بچ گئے

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول دستی بم کے حملے میں بال بال بچ گئے ۔ نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خیریت کی اطلاع دی ۔ جمعہ کے روز نبیل گبول اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لیاری میں پیپلز پارٹی کے رکن ملک محمد خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم نبیل گبول او ان کے ساتھ حملے میں محفوظ رہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وہ ملک محمد خان کی نماز جنازہ میںشرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پر دستی بم پھینکا یا لیکن وہ ان کے ساتھی محفوظ اور خیریت سے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نےجاوید اقبال کو چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker