پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، حکام نے بریفنگ دی

army chiefاسلام آباد(بیوروچیف)  آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ووٹر لسٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جیو نیوز کو ذرائع نے بتا یا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی دیگر سینئر فوجی حکام کے ہمراہ نادرا ہیڈ کوارٹرز آئے جہاں انہیں نادرا حکام نے ووٹر لسٹوں بالخصوص کراچی کی ووٹر لسٹو ں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نادراطارق ملک سمیت سینئر حکام بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن نے فوج کو کراچی میں ووٹرلسٹوں کی گھر گھر جاکر تصدیق کا حکم دے رکھا ہے۔ آرمی چیف کچھ دیر نادرا ہیڈ کوارٹرز میں رہنے کے بعد واپس چلے گئے

یہ بھی پڑھیں  میانوالی روڈ پر ترحدہ کے قریب کاراورہائی ایس میں تصادم،دو خواتین جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker