پاکستانتازہ ترین

نادرا دفاترمیں ہفتے کی تعطیل ختم

کراچی(پاک نیوز)کراچی سمیت ملک بھر میں نادرا دفاتر میں عوام کے رش کے باعث ہفتہ کی تعطیل بھی ختم کر دی گئی ہے۔احساس پروگرام کی با آسانی رجسٹریشن، پینشن اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کم کرنے کیلئے ملک بھر کے نادارا دفاتر میں ہفتے کی چھٹی فی الحال ختم کردی گئی ہے۔کراچی میں نادرا دفاتر میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھنا ملازمین کیلئےلازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ فیس شیلڈ، دستانیں اور ماسک پہننا اور وقفے وقفے سے ہینڈ سینیٹائرز کے استعمال کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ملازمین ہر بائیومیٹرک پراسس کے بعد مشین کوجراثیم کش دواسے صاف کرنے کے پابند ہیں۔ درخواست گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ سمیت اسپرے کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگراور سرائے مغل میں آسمانی بجلی کڑکنے سے سینکڑوں ڈی ایس ایل ماڈم اور گھریلو الیکٹرانک اشیا ناکارہ ہوگئیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker