تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:میرامقصد عوام کی خدمت اور مشن علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے، رائے ندیم کھرل

nadeemرینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)میرا مقصد عوام کی خدمت اور مشن علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے رائے ندیم کھرل۔میرا مقصد عوام کی خدمت اور مشن علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے تعمیری سوچ و جذبہ لیکر میدان سیاست میں اترا ہوں عوام سے جووعدہ کروں گا وہ انشاء اللہ کامیاب ہوکر انہیں ضرور پورا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یوسی22گاؤں 7/1Rکے رہائشی رائے ندیم کھرل نے شیخ کاشف سہیل پاک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ نے جس والہانہ انداز میں حمایت و تعاون کر رہے ہیں ان کا میں مشکور ہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھر پور توجہ دے کر مثالی علاقہ بنادوں گا ۔رائے ندیم کھرل نے مزید کہا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا حصول اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ جذبہ خدمت عوام کی تکمیل ہے ا گر عوام ہمیں ووٹ دے کر کامیابی دلاتی ہے تو ہم کامیاب ہو کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت میں مصروف عمل ہونگے،حلقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور سازشی عناصر کا محاصرہ کریں گے، علاقے کی خوشحالی اور خوبصورتی کی طرف توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button