تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:عمران خان کی بڑھکیں انتخابات میں عوامی مینڈیٹ تلےدب جائیں گئیں،چوہدری ندیم عباس

اوکاڑہ(محمد مظہر رشید) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی اقتدار پر قابض بلند وبانگ دعوے کرنے والے حکمرانوں اور ان کے ’’چیلوں ‘‘کے منہ پر’’ تمانچہ ‘‘ہے۔اگر یہ عوامی موڈکو اب بھی نہیں سمجھ پائے تو موجودہ حکمران قیادت ’’سیاسی نا بالغ‘‘ہے۔عمران خان کی بڑھکیں ضمنی الیکشن کی طرح قومی انتخابات میں(ن) لیگ کے عوامی مینڈیٹ تلے دب کے دم توڑ جائیں گئیں ۔اور اقتدار کی خواہش ان کے دل کی حسرت ہی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رائے علی اکبر کھرل بھی موجود تھے۔ندیم عباس ربیرہ نے کہا کے وٹو کی وکٹیں تو ضمنی الیکشن میں ہی گر گئی ہیں رہی سہی کسر بقیہ چند اوورز میں عام انتخابات میں نکل جائے گی اور پھر ان کی’’ سیاسی شام غریباں ‘‘برپا ہو گی۔ چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کے آئندہ انتخابات کے بعد انشاللہ عوامی طاقت سے حکومت بنا کر اگلے ہی روز قومی وسائل لوٹنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے اور لوٹی جانے والی دولت کی ایک ایک پائی قومی خزانہ میں واپس وصولی کے بعد جمع کروائیں گے ۔ چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ موجودہ حکمران اب الیکشن سے فرار ہونا چاہتے ہیں لیکن (ن) لیگ عوامی طاقت سے ان کے الیکشن سے فرار ہونے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  میری پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں: شاہد آفریدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker