تازہ ترینعلاقائی

لوڈشیڈنگ ،مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔ ندیم ثاقب بٹ

لاہور﴿امیتاز علی شاکر ﴾ پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 145گجومتہ کے صدرمحمدندیم ثاقب بٹ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف واحد قومی لیڈرہیں جن کی قیادت میں موجودہ بحرانوں سے نکلا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ وزیراعظم اورآصف زرداری نے فوج کومایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ملک میں ہرطرف اندھیرنگری ہے۔تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ملکی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ندیم ثاقب بٹ نے مزیدکہا کہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عوام فاقوں کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پرمجبورہے۔انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ وزیراعظم نوے افرادکے ساتھ غیرملکی دوروں میں مصروف ہے۔حکمران ٹولے کوغریب عوام کا کوئی خیال نہیں ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری الیکشن کروائے،تاکہ ملک کی باگ ڈور حقیقی نمائندوں کے ہاتھ میں آئے ۔ان خیالات کا اظہارندیم ثاقب بٹ نے گزشتہ روز کالمسٹ کونسل آف پاکستان’’CCP‘‘کے نائب صدر امتیازعلی شاکر سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے مزیدکہا ہم میاں نواز شریف کے ہر فیصلے کی تائیدکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف نے لانگ مارچ کا اعلان کیا توہم اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نےمشترکہ اپوزیشن کےاحتجاج میں جانےکی تاریخ بتادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker