علاقائی

وہاڑی:نادرااورایس پی اوکے زیراہتمام دیہی علاقوں میں لوگوں کے شناختی کارڈ بنا نے کی مہم جاری

وہاڑی ﴿بیورو چیف ﴾نادرا اور ایس پی او کے زیر اہتمام دیہی علاقوں میں لو گوں کے شناختی کا رڈ بنا نے کی مہم جاری ہے نومبراور دسمبرکے دوران این اے 168اور این اے 169میںکل 1565 افراد کے شناختی کارڈ بنائے گئے ہیںجن میں 588مرد اور977خواتین شامل ہیں یہ بات فافن اورایس پی او کے سٹیپ پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر وہاڑی نوشیر خان نے صحافیوں کو بتائی اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرچوہدری احسان باری ،حلقہ کوارڈینیٹرزاورنگزیب ،لبنیٰ احتشام ،ممبران حلقہ تعلقاتی گروپ مس صبوحی حسن ،میاں جہانزیب ،رائو مرسلین ،سمیع اللہ احسن ،قرۃ العین بابر،عابدہ حسین ،حق نواز،محمدعثمان ثانی ،محمد مشتاق بھولا ،فوزیہ گل ،مسرت گل و دیگر بھی موجود تھے نوشیر خان نے بتایا کہ شناختی کارڈ بنانے کی اس قومی مہم میں وومن رجسٹریشن کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ ضلع وہاڑی میں مرودوں کی نسبت ایسی خواتین کی تعداد زیادہ ہے جن کے پاس شناختی کارڈ نہ ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر اور دسمبر میں این اے 168اور این اے 169کی یونین کونسل نمبر14,7,5, 10,13,12,کے مختلف چکوک میں یہ خصوصی مہم چلائی گئی ہے جس کے ممبران سی آر جی ،سابق ناظمین ،گائوں کے نمبرداروں اور معززین علاقہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے انہوں نے نادرا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ موبائل وین کے ذریعے گائوں گائوں جاکر کارڈ بنانے کے عمل سے عوام خصوصاََ خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker