تازہ ترینعلاقائی

کراچی: نادرا دفاتر میں کرپشن،تین سینٹر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(نامہ نگار)نادرا دفاتر میں کرپشن اورغیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کی رپورٹس پر چیئرمین نادرا متحرک ہو گئے، کراچی میں نادرا کے تین سینٹر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی میں نادرا کے تین سینٹر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان سنٹرز میں عائشہ منزل، بلدیہ ون اور نیوکراچی شامل ہیں۔ بند کئے جانے والے تینوں سینٹرز کا تمام ریکارڈ نادرا ہیڈ کوارٹرز کی ٹیمیں قبضے میں لیں گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں نادرا کے پچاس افسروں اور اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسروں اور اہلکاروں سے انکوائری اور ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  16 سے 20 اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔وزیر خارجہ پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker