اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾نادرا نے انتخابات میں دھاندلی روکنے کا نیا فول پروف نظام متعارف کروا دیا،ووٹر کی تصدیق ووٹ ڈالنے سے قبل الیکٹرونک مشین کے ذریعے ہوگی کوئی ووٹر دوسرا ووٹ نہیں ڈال سکے گا،نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے نیا فول پروف نظام متعارف کرا دیا ہے،اس نئے نظام کے تحت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کو روکنے میں مدد ملے گی اور ووٹ کی تصدیق ووٹ ڈالنے سے قبل پولنگ سٹیشن پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ ووٹر کی تصدیق الیکٹرونک مشین کے ذریعے انگوٹھے کے نشان سے ہوگی اور کامیاب الیکٹرونک تصدیق کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی،اس نئے نظام میں جعلی ووٹر ووٹ ڈالنے سے قبل ہی قابل شناخت ہوگا،ووٹر ایک سے زائد ووٹ ڈالنے سے بھی قاصر ہوگا نئے نظام میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہیں ہوگا۔۔
You must be logged in to post a comment.