تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: نادرا آفس چنیوٹ قادیانی سنٹر بن گیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) نادرا آفس چنیوٹ قادیانی سنٹر بن گیا مسلمانوں کو دفتر میں جانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی جبکہ مختلف اعتراضات لگا کر ذلیل و خوار کرنا بھی وطیرہ بنا لیا گیاتفصیلا ت کے مطابق ضلع چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں کے مکینوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نادرا آفس چنیوٹ کے عملہ نے دفتر کو قادیانیوں کے داخلے کی حد تک محدود کر کے رکھ دیا ہے جبکہ مسلمانوں کے حصول شناختی کارڈ ،درستگی اور تاریخ اجراء بڑھانے کے حوالے سے جانے والے سائلین کو دفتر میں متعلقہ افسر تک جانے کے لئے مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے اور یہ سلسلہ پچھلے تین ماہ سے جاری ہے شہریوں نے اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ دفتر کا عملہ اور افسران کا تعلق مخصوص مذہبی گروپ سے ہے جو بااثر ہونے کے ساتھ ساتھ تعصبانہ انداز میں شہریوں کو ذلیل و خوار کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عوام الناس کے ساتھ جو سلوک کا ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے نادرا آفس چنیوٹ کا عملہ اس کی بری طرح دھجیاں اُڑا رہاہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ نادرا آفس چنیوٹ قادیانی لابی کے علاوہ ایک مخصوص مذہبی تنظیم تک محدود ہو کر کام کر رہاہے شہری تنظیموں کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری محمد نثار ،ڈائریکٹر جنرل نادرا و دیگر ارباب اختیار ضلع چنیوٹ کے عوام کو حصول شناختی کارڈ کیلئے درپیش مسائل کا فوری طور پر سدباب کریں اور مخصوص مذہبی گروپ کو ختم کر کے عوام الناس کے مسائل اور ان سے تعاون کرنے والے عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسپیکر ایاز صادق نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی

nadra

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker