پاکستانتازہ ترین

نادرا نے عمران خان کے الزا مات مان لیے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انتخابی دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کیلئے ووٹوں کے تھیلوں میں مبینہ طور پر جعلی ووٹ بھرنے کے بعد نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 کے ووٹوں کی تصدیقی رپورٹ میں 325 تھیلوں میں سے 259 میں بوگس انتخابی مواد کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے 9 جون کو الیکشن ٹربیونل میں اپنی تصدیقی رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے مذکورہ حلقے میں گزشتہ عام انتخابات میں غیر معمولی دھاندلی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے این اے 118 میں انتخابی دھاندلی چھپانے کیلئے ووٹوں کے تھیلوں میں جعلی ووٹ بھرے تھے اور گزشتہ ماہ مئی کے آخری ہفتے نادرا آفس کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکے یہ غیر قانونی کام کیا گیا، میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد نادرا حکام گھبراگئے اور سیکیورٹی کے ذمہ دار افسروں پر مبینہ طور پر دباﺅ ڈالا کہ سی سی ٹی وی کیمرے 22 مئی سے پہلے خراب ہونے کا تحریری بیان دیں۔

یہ بھی پڑھیں  کینسر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker