تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:کاراورٹرالی کےتصادم میں انسپکٹر نعیم بابر بھٹی جاں بحق

فقیروالی (نامہ نگار)کار اور ٹرالی میں تصادم ۔تصادم کے باعث تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر نعیم بابر بھٹی جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر نعیم بابر بھٹی بہاولنگر سے ہارون آباد آرہے تھے کہ نہر تھری آر پل کے قریب ان کی کار انیٹوں سے بھری کھڑی ٹرالی میں جا لگی جس کی وجہ سے کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کار میں سوار ایس ایچ او انسپکٹر نعیم بابر بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ بعد ازں کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر نعیم بابر بھٹی کی نماز جنازہ عید گاہ بہاولنگر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پولیس لائن کے آفسران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ایس ایچ او انسپکٹر نعیم بابر بھٹی مرحوم کو مرکزی قبرستان بہاولنگر میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر؛۔بیس دن بعد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی لاکھوں روپے کی چوری کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker