پاکستان

وزیر اعظم نے سیکرٹری دفاع کو برطرف کردیا

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)وزیراعظم نے سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کو مس کنڈکٹ اور غیر قانونی اقدامات کے باعث برطرف کیا گیا جن کی وجہ سے ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوئی۔ وفاقی سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی کو سیکریٹری دفاع کااضافی چارج دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکریٹری دفاع پر الزام ہے کہ میمو گیٹ سے متعلق انہوں نے سپریم کورٹ میں عسکری قیادت کی جانب سے جواب مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر داخل کرایا۔وزیراعظم نے اس اقدام پرسیکریٹری دفاع سے وضاحت طلب کی تھی جس کا انہوں نے جواب دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker