پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کی نااہلی دو جانیں لے گئی، سفاک اور بے حس آدمی کو وزیر قانون بنایا گیا ہے: نعیم الحق

لاہور(مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے لاہور اور راولپنڈی میں کنٹینروں کی وجہ سے دو افراد کی موت کا ذمہ دار پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی نا اہلی اور سفاکیت کی وجہ سے لاہور اور راولپنڈی میں دو جانیں چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ ایک سفاک اور بے حس شخص کو پنجاب کا وزیر قانون بنایا گیا ہے ۔ اس کے نزدیک شہریوں کی جانوں سے زیادہ شریف برادران کی خوشنودی اہم ہے۔حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے دو جانیں جائع ہو گئیں لیکن اس بے حس آدمی کو کسی کی پروا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ کوئی کنٹینر نہ لگائے جائیں لیکن صوبائی حکومت نے اپنی نا اہلی ثابت کر دی۔واضح رہے کہ کنٹینروں کی وجہ سے لاہور میں نومود اور راولپنڈی میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں انتہا پسند ہندو مسلم دشمنی میں پاگل ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker