پاکستانتازہ ترین

جھوٹ اور نفرت انگیز گفتگو نون لیگی وزیروں کا شیوہ ہے: نعیم الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی) نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور نفرت انگیز گفتگو نون لیگی وزیروں کا شیوہ ہے ، خواجہ صاحب چاہتے ہیں کہ انکے وزیر اعظم کی لوٹ مار اور حکومت کی نااہلیوں پر بات نہ کی جائے۔ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا ردعمل میں کہنا تھا کہ جائز تنقید کے جواب میں بیہودہ بیانات دینا بھی نون لیگ کا خاصہ ہے۔ جمہوریت کے لبادے میں اپنا الو سیدھا کرنے والوں کو جمہوریت کی تھوڑی سی بھی سمجھ ہوتی تو کم از کم پارلیمنٹ میں جھوٹ سے گریز کرتے۔ نعیم الحق نے کہا کہ نون لیگ سمیت ملک کی تمام بڑی جماعتوں نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جیوڈیشل کمیشن نے اپنی تحقیق میں 44 قسم کی دھاندلیوں کی نشاندہی کی ، خواجہ سعد رفیق خود دھاندلی کے مرتکب پائے گئے اور انکے خلاف عدالت کا فیصلہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو چقمہ دے کر معصومیت کا تاثر قائم نہیں کیا جا سکتا ، بہتر ہے کہ خواجہ صاحب سمیت تمام وزراء اپنی زبانوں کو قابو میں رکھیں اور پانامہ لیکس کا جواب دیں۔ رضاکارانہ طور پر جواب نہ دیے تو قوم احتساب کرنا جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button