تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم: طاہر القادری کے استقبال کے لیے لاکھوں لوگ آئیں گے،نعیم غوری

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)ملک وقوم کے سب سے بڑے دشمن انتخابی نظام سے نجات دلانے کا آغاز 23 دسمبر کو ہوگا ،مینارپاکستان لاکھوں افراد کے ساتھ ملک میں آنے والی تبدیلی کا اسی طرح گواہ بنے گا جیسے 1940 میں بناتھا ،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن عزیز واپسی پر عوام مینار پاکستان میں دنیا کو وہ نظارہ دکھائیں گے جو اس سے قبل پاکستان کی سر زمین پر کسی نے نہ دیکھا ہوگا ، محمد طاہر القادری کی آمد ملک وقوم کیلئے استحکام ا ور خوشحالی کا باعث ہوگی، ملک میں ایسی مثبت تبدیلی کی بنیاد پڑے گی جو غریب عوام کو مقتدر بنانے پر منتج ہوگی وہ اپنے فیصلے خود کریں گے اور حقیقی آزادی ان کا مقدر ہوگی، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے انفارمیشن سیکرٹری نعیم احمد غوری نے ایک ورکر کنونشن کے اجلاس میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تاریخی استقبال کیلئے دعوتِ عام کے تحت لاکھوں لوگ مینارپاکستان آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ کے نواح سے چار شادی شدہ خواتین کو اغواء کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker