پاکستانتازہ ترین

نئے صوبوں کے قیام کیلئے14رکنی پارلیمانی کمیشن کی تشکیل

اسلام آباد(بیوروچیف) اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے14رکنی پارلیمانی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ کمیشن میں سینٹ کے چھ جبکہ قومی اسمبلی کے بھی چھ ارکان شامل کیئے گئے ہیں کمیشن فرحت اللہ بابر ،صغری امام ،حاجی عدیل ،کامل علی اغا ،رفیق رجوانہ ،عبد الغفور حیدری ،عارف عزیز شیخ ،جمشید دستی ،موسی گیلانی ،تہمینہ دو لتانہ ،سعود مجید اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل ہو گا۔ کمیشن کا پہلا اجلاس 28اگست کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں کمیشن کے چیئر مین کا تقرر اور کمیشن کے رولز تیار کیئے جائیں گے کمیشن نئے صوبے کے حدود اربے ،ابادی ،مالیاتی اور انتظامی امور سے متعلق اپنی سفارشات ایک ماہ کے اندر اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گا کمیشن کے دو ارکان کا تقرر پنجاب اسمبلی سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہ الااللہ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker