پاکستانتازہ ترین

ناراض کارکن ہی اصل پی پی پی ہے: ناہید خاں

 لاہور (ڈیسک رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنماءاور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ ایسی تحریک ہو گی جو اپنے مقاصد ضرور حاصل کرے گی۔ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں، وکلائ، تاجر، طلبہ، خواتین، کسان، لیبر کے رہنماﺅں کا ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ کے نام سے شروع ہونے والی جدوجہد نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کو بچانے کا تجدید عہد کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کیا ہے۔ پی پی پی کے ناراض کارکن ہی پی پی پی کا اصل سرمایہ ہیں اور یہ تمام کارکن پارٹی کے اندر رہتے ہوئے احساس محرومی کے شکار کارکنوں کی آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کا موجودہ قیادت سے اعلان بغاوت ایک لمحہ فکریہ ہے اب ملک بھر کے نظریاتی لوگوں نے اپنی روش نہ بدلی تو کارکنوں کا اعلان بغاوت اعلان جنگ میں بھی بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بچانے کی تحریک اب اپنے منطقی انجام تک پہنچ کے رہے گی۔ اس کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سازشیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سے محبت کرنے والے کارکن کبھی بھی پارٹی کو مفادپرست شخصیات کے ہاتھوں اس کے تشخص اورنظریہ کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:۔جماعت اسلامی نے بجلی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker