پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن میں 19 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرد ہوگئیں

اسلام آباد(بیروچیف) آئندہ انتخابات میں انیس نئی جماعتیں بھی میدان میں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی ٹی ٹی پی بھی رجسٹرڈکرلی گئی ۔ 216 رجسٹرڈجماعتوں کیلئےانتخابی نشانات ایک سو اکہتر ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اس بار نئے چیلنج کا سامنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی تعداد ہوگئی دو سو سولہ اور انتخابی نشانات ہیں ایک سو اکہتر۔ نئی انیس جماعتیں جو اقتدار کی میوزیکل چیئر میں شامل ہوں گی ان میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی جماعت تحریک تحریک تحفط پاکستان بھی شامل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا مخفف بنتا ہے ٹی ٹی پی۔۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی ہے ایک جماعت پاکستان غرباء پارٹی یعنی یہ صرف غریبوں کی جماعت ہوگی۔ متحدہ بلوچ موومنٹ ، پاکستان کرسچن لیگ ، مددگار پاکستان اور جے یو پی سواد اعظم بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کئی نشانات کو کردیا ہے خارج جیسے اب کسی کو بلی کا نشان نہیں ملے گا اور یہ ہوا ہے شیر کا نشان رکھنے والی ن لیگ کے شکوے کے بعد۔ اسی طرح لوٹا بھی انتخابی نشان نہیں ہوگا۔ شاید یہ انتخابی نشان سے زیادہ رویہ بن چکا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کیلا، گلدان، گلدستہ بھی انتخابی نشان نہیں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی پشاوری چپل بھی انتخابی نشان کی حیثیت کھو بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی: گھریلو جھگڑے پر کمسن بچے نے ڈیٹول پی لیا، حالت غیر ہونے پر ریسکیو نے ڈی ایچ کیو شفٹ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker