پاکستانتازہ ترین

بلوچستان اسمبلی:ووٹ دکھانے کے معاملے کا نیب نے نوٹس لے لیا

nabکوئٹہ(بیوروچیف) بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ دکھانے کے معاملے کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا۔ ڈی جی نیب بلوچستان سے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سینتالیس اراکین نے بھاری اکثریت سے منظور کی تھی تاہم اراکین اسمبلی نہ جانے کس خوف یا مصلحت کا شکار تھے کہ وہ ووٹ دکھا دکھا کر ڈالتے رہے۔ حتی کے وزیر اعلی بلوچستان نے بھی اپنا ووٹ دکھایا ۔ چیئرمین نیب نے تین روز بعد اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ نیب کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نے ڈی جی نیب بلوچستان سے سات روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ معاملہ خفیہ رائے شماری اور اختیارات کے غلط استعمال کا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  رحمن ملک نے بلوچستان میں عرب شہزادے کے لٹنے کانوٹس لےلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker