پاکستانتازہ ترین

چاندپرقدم رکھنےوالےپہلےخلانوردنیل آرم اسٹرانگ انتقال کرگئے

چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلانورد نیل آرم اسٹرانگ انتقال کرگئے، ان کی عمر بیاسی سال تھی۔ رواں ماہ ان کے بائی پاس آپریشن ہوا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ امریکی صدر براک اوباما نے اسے بڑا سانحہ قرار دیا۔ امریکی خلاباز نیل آرم اسٹرنگ پانچ اگست انیس سو تیس کو پیدا ہوئے۔ دل کی شریانیں بند ہونے کے سبب تین ہفتے قبل ان کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔ لیکن ان کی طبعیت خراب ہوتی چلی گئی اور وہ اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ چاند پر چہل قدمی کرنے والے وہ پہلے خلاباز تھے۔ اپالو گیارہ کے کامیاب مشن کے بعد انھیں امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کا ڈپٹی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن انھوں نے ایک سال بعد اس عہدے کو چھوڑ دیا اور سنسناٹی یونیورسٹی میں انجینرنگ کے پروفیسر کے طور پر کام کرنے لگے۔ وہ سنسناٹی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی اے کیجانب سے موبائل فونز کی تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker