پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست، تمام فریقین کو نوٹس

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹ نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے احمد نواز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ذکاء اشرف کی برطرفی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، نوٹس کے باوجود وفاق نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا، نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین پی سی بی کام سے روکا جائے۔ جسٹس نور الحق قریشی نے استفسار کیا کہ ذکاء اشرف کو کن الزامات پر برطرف کیا گیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کا ہے۔ عدالت نے وفاق، نجم سیٹھی، وزیراعظم کے سیکریٹری، سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نئی دہلی کی "کوئل رانا "مس انڈیا بن گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker