پاکستانتازہ ترین

آیو ڈین ملا نمک انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ آیو ڈین ملا نمک انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے آڈیوین کااستعمال نہ کرنے والی خواتین بانجھ پن کا شکار ہوجاتی ہیں۔ لاہور میں آیو ڈین کی اہمیت سے متعلق سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ دینا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں آیو ڈین نمک کے استعمال کے لیے قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو اٹھائیس میں سوئزرلینڈ میں آیوڈین کے نمک کے ذریعے استعمال کرنے کا قانون بنا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آیوڈین ملے نمک کے استعمال کو قانونی حیثیت دلوانے کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطے کیے جائیں گے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پنجاب میں اسی فیصد لوگ آیوڈین ملا نمک استعمال کرتے ہیں جو کہ حوصلہ افزاءہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker