پاکستانتازہ ترین

سانحہ گیاری سیکٹر کےپہلےشہید جوان محمد حسین کی نماز جنازہ ادا

سیاچن (نامہ نگار) سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برف تلے دب کر شہید ہونے والے سپاہی محمد حسین نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جسے تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔  سیاچن میں پیش آنے والے حادثے کے 50 روز بعد ریسکیو اہل کار 137 میں سے ایک سپاہی محمد حسین کی لاش تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔  گیاری سیکٹر میں ہی محمد حسین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائ گاؤں روانہ کردیا گیا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی جائے گی۔ سپاہی محمد حسین کا تعلق اسکردو کے بالائی گاؤں شغر تھنگ سے ہے۔  سات اپریل کو گرنے والے برفانی تودے تلے 137 فوجی جوان دب گئے تھے ۔ جن کو نکالنے کے لیےسولین اور فوجی جوان موسم کی سختیوں کے باوجود دن رات ایک کئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  قطر کے چیف جسٹس کا وفد کے ہمراہ فیصل مسجد، اسلام آباد کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker