تازہ ترینعلاقائی

ننکانہ:واپڈا کے دفتر کو آگ لگانے پر200افراد کے خلاف مقدمہ

ننکانہ صاحب﴿نامہ نگار﴾ ننکانہ صاحب کے علاقہ سید والہ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے میں واپڈا کے دفتر میں آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں دو سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سید والہ پولیس کے مطابق ایس دی او واپڈا سب ڈویژن محبوب عالم کی جانب سے دہشت گردی،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤاور تشدد کی دفعات پر مبنی مقدمات میں 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں 47 افراد کو نامزد جبکہ 153 افراد نامعلوم ہیں۔مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے میں مشتعل مظاہرین واپڈا کے دفتر پر حملے کے دوران ساڑھے دس لاکھ روپے ریکوری کی رقم غائب اور ایک کروڑ سے زائد روپے کی املاک کو نقصان پہنچا یاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ، بلو بٹ سمیت درجنوں افراد کیخلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker