تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جشن مرشدی کی تقریب میں پیرنقیب الرحمن شاہ صاحب کا شاندار استقبال

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جشن مرشدی کی تقریب میں پیرنقیب الرحمن شاہ صاحب کا شاندار استقبال کیاگیاتفصیلات کے مطابق بھائی پھیروکے نواحی گاؤں جلیکی میں گذشتہ روز صوفی محمد اصغر شاہ نقیبی کے زیرنگرانی جشن مرشدی کے نام سے تقریب منعقد ہوئی جس میں خصوصی آمد پیر نقیب الرحمن شاہ صاحب کی تھی ۔ان کا استقبال سلسلہ نقیبیہ کے مریدین نے بھائی پھیروبائی پا س سے لیکر جلیکی تک وجدانی رقص اور پھول کی منوں پتیاں نچھاور کرکے کیاتقریب میں صوفی اسلم شاہ نقیبی ،صوفی ایوب شاہ نقبی، ،چوہدری صبح صادق نقیبی، سردار لیاقت علی ڈوگر، اور دیگر مکتبہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی اور محفل سماع اور نقیبی لنگرسے مستفید ہوئے تقریب کے آخر میں نقیب الرحمن شاہ صاحب آف قصور نقیب آباد شریف نے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل درآمد اور اولیاء کرام کی تصوف پر مبنی زندگی سے سبق حاصل کر نا چاہئے اورفرقوں میں بٹنے کی بجائے پرامن رہ کر عالم اسلام اوردین کی تبلیغ و اشاعت کا کام کرنے چاہیے۔ واضح رہے صوفی صاحب کے پاس ہر مذہب ہر فرقے اور طبقے کے لوگ بلاامتیاز آتے ہیں اور اپنے قلب کو سکون سے فیض یاب کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ثالثی کمیٹی کے ارکان کی طالبان شوریٰ سے شمالی وزیرستان میں ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker