تازہ ترینعلاقائی

نارووال:فروغِ علم کے لئے سٹینڈرکالج کی خدمات قابل تحسین ہیں ،پیر تبسم بشیر

نارووال﴿نامہ نگار ﴾فروغِ علم کے لئے سٹینڈرکالج کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔کامرس کو متعارف کروا کر پرائیویٹ سیکٹر میں علمی انقلاب بر پا کیا ۔گرلز اور بوائز کی علیحدہ علیحدہ کلاسز کا اجرائ کر کے قوم کو نئے انداز تعلیم سے روشناس کروایا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈرڈ گروپ آف کالجز امان اللہ نے سٹینڈرز کالج آف کامرس نارووال میں ضلع بھر سے مدعو کئے گئے اساتذہ، آفیسران اور سربراہان ادارہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈائریکٹر سٹینڈرڈ کالج نارووال سلطان محمود گورایہ نے کہا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نارووال میں کامرس کی تعلیم کو فروغ دے کر عظیم کامیابیاں حاصل کیں ۔ضلع میں تمام ٹاپس پوزیشن ہمارے طلبائ کی ہی ہوتی ہے ۔ پرنسپل منظور الہٰی اور وائس پرنسپل طاہر امین نے کہا ہم نے نارووال میں نوجوان نسل کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کر کے خدمتِ خلق کی ہے ۔آج سٹینڈرڈ کالج کی ذاتی بلڈنگ اور لیب اس بات کی شاہد ہے کہ ہم نسل نو سے مخلص ہیں ۔سید عقیل حیدر شاہ نے کہا کالج میں Fscکی کلاسز کا اجرائ کر کے ہم تعلیم کی مزید سہولیات بہم پہنچائیں گے ۔ اس موقعہ پر سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،سینئر ہیڈ ماسٹر نیشنل سیکنڈری سکول نارووال امجد علی چوہدری ،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نارووال حافظ محمد منور ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نارووال ،سید افتخار حسین شاہ ،علامہ قاری اکبر علی نقشبندی ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد آصف تاج،فہیم باجوہ چیئرمین فاران گروپ ،عبد الوحید بٹ رابطہ سیکرٹری مرکزی اہلحدیث پاکستان ،محمد سجاد اویسی صدر مرکزی پریس کلب نارووال ،ظفر اقبال گجرانفارمیشن سیکرٹری نیشنل الیکٹرونک میڈیا کلب نارووال اور سینکڑوں معززین علاقہ موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker