تازہ ترینعلاقائی

نارووال:ماہِ مقدس میں سستارمضان بازاروزیراعلیٰ پنجاب کااحسن اقدام ہے

نارووال﴿پ ر﴾ماہِ مقدس میں سستا رمضان بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔روزہ صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے ۔مسلمان رضائے الہٰی کے حصول کے لئے سارا دن روزہ رکھ کر حلال اشیائ کو بھی تناول نہیں کر تے ۔ اور سارا دن بھوک اور پیاس برداشت کر کے اللہ کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرتے ہیں ۔ حکمران بھی اسی اصول کو اپناتے ہوئے اپنے اندر صبر و برداشت کا جذبہ پیدا کریں اور ملکی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کی خاطر اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے واصفی آستانہ بڈیانہ پر ایک روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی نے کی ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اسلام میں ناجائز ہے اور حکومت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرے تاکہ ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو سکے اور عوام مصنوعی بحرانوں سے نجات حاصل کر سکیں ۔علمائ کرام اپنے خطابات میں فضیلت ماہ رمضان المبارک کے ساتھ اصلاحی ،تربیتی اور اخلاقیات پر بھی روشنی ڈالیں تاکہ ہمارے معاشرے کی اصلاح ممکن ہو سکے ۔تقریب سے محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،ملک مظہر حسین اعوان ،حافظ محمد عرفان اسلام ،محمد عدنان واصفی ،صوفی اللہ دتہ واصفی ،قاری محمد ارشد اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:میراجینامرناحلقہ کے لوگوں کے ساتھ ہے، شیخ اشرف چشتی ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker