تازہ ترینعلاقائی

حضرت علی کی ساری زندگی ملت اسلامیہ کے لیے مشعل راہ ہے،پیر تبسم بشیر

نارووال﴿پریس ریلیز﴾حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ مولود کعبہ ،دامادِ رسول اور خلیفۂ چہارم تھے ۔فاتح خیبر ،شوہر بتول اور علم و عرفان کا منبر ہونے کا اعزاز حاصل تھا ۔آپ کی ساری زندگی ملتِ اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہے ۔آپ کے شہزادوں سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما نے بے مثال قربانیاں دیکر اسلام کا پرچم سر بلند رکھا ۔آپ سے کئی سلاسل روحانیہ ملتے ہیں ۔آ پ شیر خدا کے لقب سے مشہور تھے ۔بچوں میں سب سے پہلے آپ نے اسلام قبول کیا اور جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی تو آپ کی پہلی نظر چہرۂ مصطفی ö پر پڑھی ۔اور آپ کے متعلق حضور ö کا فرمان ہے کہ اے علی تو دنیا میں اور آخرت میں میرا بھائی ہے۔ آج کے پر فتن دور میں کردار علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ غوثیہ میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ رقاب میں ایک پائوں رکھتے تو دوسری رقاب میں دوسرا پائوں رکھنے تک مکمل قرآن پاک ختم فرما لیتے ۔حکمران حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی سیرت سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے ان کو اپنا آئیڈیل بنائیں اور غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے والیٔ مدینہ کی طرف رخ کریں ہر قسم کی کمی دور ہو جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  میڈیا ایک ہتھیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker