تازہ ترینعلاقائی

نارووال:شہدائے 6ستمبر کی قربانیاں صدیوں یاد رکھی جائیں گی، پیراویس تبسم

نارووال﴿نامہ نگار﴾شہدائے 6ستمبر کی قربانیاں صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔وطن عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ۔ شہادت ہی مقصود و مطلوب مؤمن ہے ۔چونڈہ کے محاذ پر پاک آرمی کے جوانوں نے وہ کارہائے نمایاں سر انجام دئیے کہ دشمنان ملت بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔6ستمبر1965ئ کی پاک بھارت جنگ نے پاکستانی قوم کے جذبات و احساسات کی خوب عکاسی کی ۔پوری قوم نے اپنے وطن کے تحفظ کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔روحانی طور پر صاحبان مزار بالخصوص حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات بھی دیکھنے میں آئیں۔آج پھر ملک دشمن عناصر اور مغربی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے 1965ئ والے جذبے کی قوم کو اشد ضرورت ہے ۔پاکستان کا استحکام عالم اسلام کا استحکام ہے ۔شہدائے 1965ئ کی روحیں ہم سے سوا ل کر رہی ہیںکہ جس پاکستان کے لئے ہم جان پر کھیل گئے اس پاکستان کے لئے تمہارا کردار کیا ہے ۔دفاعِ وطن ، احیائ اسلام ، قیام امن و انصاف اور عوامی خدمت ہی حکمرانوں کو قوم کی عدالت میں سرخ رو کر سکتی ہے ۔ بھارت سے تجارت اپنے ہاتھوں قتل ہونے کے مترادف ہے ۔جس دشمن نے ہمارے دریائوں پر ڈیم بنا کر ہماری زمینوں کو بنجر بنانے کی ٹھان رکھی ہے اس سے 1965ئ جیسے جذبے سر شار ہو کر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے شہدائے 6ستمبر کے لئے جامعہ اویسیہ کنز الایمان میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان ،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ö ضلع نارووال ، محمد سجاد اویسی صدر مرکزی پریس کلب نارووال ، محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر وطن سے وفائوں کا تجدید عہد کرنے کا دن ہے ۔شہدائے 6ستمبر پاکستانی قوم کے دلوں پہ آج بھی راج کرتے ہیں۔ان کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی ہماری محبتوں کا خراج ہے ۔آج کے حکمران بھارت یاترا کو امن مذاکرات گردانتے ہوئے شہدائے وطن کے خون سے بے وفائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی مداخلت ہماری آزادی پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے ۔دو قومی نظریہ پس پشت ڈال کر جو حکمران اغیار سے یار ی بڑھائے گا قو م اس کو نشان عبرت بنائے گی ۔اس موقعہ پر مدرسہ کے طلبا نے وظائف اور قرآن کریم شہدائ کی روح کو ایصال ثواب کر کے بلندیٔ درجات کی دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیں  بینظیر قتل کیس: پرویزمشرف کا 30اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker