پاکستانتازہ ترین

نارووال(پ ر)ختم نبوت کا انکار دین اسلام کا انکار ہے

نارووال(پ ر) قادیانی پاکستان میں مختلف ہتھکنڈوں سے ملت اسلامیہ میں رخنہ ڈالنے کی ناپاک کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ختم نبوت کا انکار دین اسلام کا انکار ہے ۔ حکومت قادیانی ذریت کو ان کے اصل وطن واپس لوٹائے اہم عہدوں سے ہٹائے ۔قادیانی ملتِ اسلامیہ کے لئے ناسور ہیں ۔قائدین اہلسنت بالخصوص قائد ملت اسلامیہ مولانا شاہ احمد نوارانی رحمۃ اللہ علیہ اور مجاہد ملت مولانا عبد الستار خاں نیازی رحمۃ اللہ علیہ نے پارلیمنٹ سے مرزائیوں کو کافر قرار دلوا کر ملتِ اسلامیہ پر احسان کیا ۔۔قائد عوام ذوالفقار بھٹو کے ہاتھوں یہ عظیم مذہبی کام ہونا عنایت مصطفےٰ ﷺ ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ غوثیہ چوبارہ میں 7ستمبر یوم ختم نبوت کے عنوان پر جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت جانِ ایمان ہے ۔دینِ اسلام مکمل ہو چکا ہے ۔اب کسی نئی شریعت و نئے نبی کی اسلام و شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ۔ امام نوارانی رحمۃ اللہ علیہ اور مردِ غازی علامہ عبد الستار خاں نیازی نے عقیدۂ ختم نبوت کے دفاع کے لئے انتھک محنت کی ۔مسلم قوم تاقیامت عَلم ختم نبوت بلند رکھے گی ۔یوم ختم نبوت پاکستانی تاریخ کا عظیم دن ہے ۔محافظ عقیدۂ ختم نبوت امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نے مرزا قادیانی کا ہر جگہ تعاقب کر کے قومِ مسلم کے ایمانوں کو مضبو ط کیا ۔مذہبی جماعتیں تمام تر فروعی اختلافات ختم کر کے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیت کے تدارک کے لئے ایک پیلٹ فارم پر جمع ہو جائیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button